امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 مئی: وسطی کشمیر ضلع سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں اتوار کو دریائے جہلم سے ایک شخص کی نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سری نگر کے علاقے ویر چھتہ بل سے دریائے جہلم سے ایک نامعلوم مرد کی لاش نکالی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ شناخت کی جا رہی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)