امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ، 05 مئی: ضلع کشتواڑ کے دراب شالہ علاقے میں اتوار کو ایک 25 سالہ شخص رہائشی مکان سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک 25 سالہ شخص جس کی شناخت محمد حسین ولد محمد اسرائیل ساکن بلچیٹر سرور دراب شالہ کے نام سے ہوئی ہے اپنے گھر سے گرنے سے شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ادھر پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا۔