امت نیوز ڈیسک //
ریاست گجرات کے آنند علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کا الزام لگایا اور کہا کہ سابقہ یو پی اے حکومت دہشت گردی کے مالکوں کو ڈوزیئر دیتی تھی، لیکن مودی کی مضبوط حکومت دہشت گردوں کو ان کی زمین میں گھس کر مارتی ہے۔
یہ اتفاق ہے کہ آج یہاں کانگریس مر رہی ہے اور وہاں پاکستان رو رہا ہے۔ اب پاکستانی لیڈر کانگریس کے لیے دعا کر رہے ہیں۔پاکستان ‘شہزادہ’ کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین ہے اور کانگریس پہلے ہی پاکستان کی مداح ہے۔
پاکستان اور کانگریس کے درمیان یہ شراکت داری اب پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی ہے۔