امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 مئی: وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک اور اس کا ساتھی سوار زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ حادثہ گوہر چوک کے قریب ڈی 27 مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور اس کا پیچھے والا زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر نورا ہسپتال لے جایا گیا، جہاں زخمی سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تاہم دوسرے زخمی کا علاج جاری ہے۔
اہلکار نے مقتول کی شناخت مہدی کے نام سے کی، جس کی عمر 25 سال کے لگ بھگ تھی، جو خانیار سے ہے۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔( کشمیر اسکرول )