امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 مئی: پولیس نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں دو جنگجو معاونین کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ پولیس اور 34 آر آر فوج کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران دو سخت گیر اوور گراؤنڈ ورکرز کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے ایک پستول، دو دستی بم اور پستول کے آٹھ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ افسر نے مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت ظفر آزاد گنائی ولد محمد آزاد گنائی اور امیر احمد ولد ظہور احمد میر کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں موتجان شوپیاں کے رہنے والے ہیں۔(جی این ایس)










