امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 مئی:- وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے پارس اسپتال ڈلگیٹ علاقے میں اتوار کو بڈگام سے لاپتہ نوجوان کی لاش ملی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ بڈگام کے ایک نوجوان کی لاش پارس اسپتال ڈلگیٹ سری نگر سے ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت فیضان فاروق ولد فاروق احمد بٹ ساکنہ کرمشورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے جو اس سال 23 اپریل سے لاپتہ تھا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)