امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گذشتہ تین دہائیوں سے گرفتاریوں سے بچنے والے دو مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت شوکت احمد شاہ ولد عبدالمجید ساکن وگن پورہ سری نگر اور شوکت احمد مخدومی ولد محمد یاسین ساکن مخدوم صاحب سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ جانکاری بارہمولہ پولیس نے ‘ایکس’ پر پوسٹوں کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے کہا: ‘پولیس نے بارہمولہ میں دو مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے جو پولیس اسٹیشن پٹن میں درج ایف آئی زیر نمبر 296/1998 اور 308/1999 میں ملوث تھے۔
پوسٹ میں گرفتار شدگان کی شناخت شوکت احمد شاہ ولد عبدالمجید ساکن وگن پورہ سری نگر اور شوکت احمد مخدومی ولد محمد یاسین ساکن مخدوم صاحب سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد گذشتہ تین دہائیوں سے گرفتاریوں سے بچ رہے تھے۔