امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی پائین میں منگل کو دو عسکریت پسندوں سمیت انتہائی مطلوب لشکر طیبہ/ٹی آر ایف کمانڈر باسط ڈار مارے گئے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے بتایا کہ انتہائی مطلوب باسط ڈار دوسرے کے ملی ٹینٹ کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
اعلیٰ افسر نے کہا کہ یہ فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ باسط ڈار خاص طور پر سری نگر میں کئی جنگجو حملوں کے پیچھے تھا۔