امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 مئی: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈوانی پائین علاقے میں منگل کو ایک تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ تصادم کے مقام پر دو عسکریت پسندوں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تلاشی جاری ہے۔
افسر نے مزید کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت آپریشن کی تکمیل کے بعد کی جائے گی۔
اس سے پہلے پیر کی شام، جی این ایس تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے ریڈونی پایین میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
آپریشن کو احتیاطی تدابیر کی وجہ سے رات کے لیے روک دیا گیا تھا اور آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔(جی این ایس)