امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 08 مئی : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے فیری پورہ علاقے میں بدھ کو نالہ چمنی سے ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ فیری پورہ کے نالہ چمنی میں کچھ راہگیروں نے ایک نامعلوم لاش دیکھی جس کے مطابق پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ شناخت کی جا رہی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)