امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: خشک و گرم موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 مئی تک موم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 11 اور 12 مئی کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بلکی بارشوں کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں 13 مئی کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 14 سے 17 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جموں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 11 اور 12 مئی کو اپنے کھیت کھیلانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
دریں اثنا خشک موسم کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔