امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 08 مئی : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ہٹی واڑہ علاقے میں بدھ کی شام ایک کشتی الٹ گئی جس میں نو غیر مقامی افراد تھے۔
نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ہٹی واڑہ میں ایک کشتی الٹ گئی اور اس میں نو غیر مقامی افراد سوار تھے۔ تاہم سات افراد کو بچا لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر دو لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اور ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں کام پر لگی ہوئی ہیں۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ دیگر دو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ (کشمیر اسکرول )