امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 07 مئی : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈونی علاقے میں منگل کے روز ایک اور ملی ٹینٹ مارا گیا، جس سے مارے گئے ملی ٹینٹوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ آج ایک اور ملی ٹینٹ گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
افسر نے بتایا کہ دریں اثنا، علاقے میں تلاشی جاری ہے۔ منگل کو سرکردہ ملی ٹینٹ کمانڈر باسط ڈار ان دو میں شامل تھے جنہیں مارا گیا۔
پیر کی شام، ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد، فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ریڈونی کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام پر داخل کیا، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ (کشمیر اسکرول )