امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا: ‘بھگوان پرشورام صداقت، ہمت اور ہمدردی کے مجسمہ ہیں’ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘بھگوان پرشورام صداقت، ہمت اور ہمدردی کے مجسمہ ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ان کی تعلیمات ہر دور میں انسانیت کی رہنمائی کرتی رہیں گی’۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ دن سب کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔