امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر کے شعبہ سرجریز نے شعبہ میڈیکل آنکولوجی کے اشتراک سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جس کا مقصد معدے کے کینسر اور چھوٹی اور بڑی آنت کے کینسر سے متعلق جانکاری کو عام کرنا تھا۔ ایسے میں ورکشاپ کے دوران معدے اور چھوٹے اور بڑی آنت کا ایک کامیاب آپریشن بھی انجام دیا گیا۔
اس موقع پر شعبہ منیمل اینڈ جنرل سرجری کے پروفیسر اینڈ ہیڈ، ڈاکٹر اقبال سلیم نے ورکشاپ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان سرجریز سے متعلق بات کی جو کہ جدید لیپروسکوپی کے زریعے انجاد دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سی سرینگر میں معدے اور بڑی آنت کے کینسر کا کامیاب علاج کیا جاتا ہے اور یہاں ہر طرح کے مریضوں کے لیے تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں اور مریضوں کو اپنی ہی دہلیز پر علاج و معالجہ دستیاب ہے۔ ایسے میں متاثرہ مریضوں کو کشمیر سے باہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ڈاکٹر سلیم اقبال نے مزید کہا کہ نہ صرف یہاں قابل اور ماہر سرجنز کی خدمات میسر ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس معدے کے کینسر کے علاج کے لیے تمام طبی سہولیات بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر جی ایم سی کے شعبہ میڈیکل آنکالوجی کے ڈاکٹر جاوید مزمل نے کیا کہ اسپتال میں ہر ایک ٹیومر کا علاج کیا جاتا ہے، ادویات کے علاوہ سرجریز بھی بغیر کسی رقم کے انجام دی جاگی ہیں۔ اب اس طرح کے مریضوں کو باہر کے اسپتالوں میں موٹی رقم خرچ کرنے کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے۔