امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم 13 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندربل کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب ایک بریانی ہٹ سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع ایک شاپنگ کمپلیکس اور ایک عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم 13 دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی 6 فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر روانہ کیا گیا اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔
موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔