• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

پی ڈی پی کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے: وحید پرہ

by امت ڈیسک
11/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور سرینگر لوک سبھا سیٹ کے امیدوار، وحید الرحمن پرہ نے ہفتے کے روز زور دے کر کہا کہ ’’انتخابی ہیرا پھیری 1987 کے تاریک دنوں کی عکاسی کرتی ہے، جو جمہوریت کے جوہر کو کمزور کرتی ہے۔‘‘ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے دفاتر کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پرہ نے ماضی کی غلطیوں کی یاد دلاتے ہوئے ایک سیاسی جماعت کے حق میں کچھ عہدیداروں کے اقدامات کی مذمت کی۔ انہوں نے جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ضرورت پر زور دیا۔

وحید پرہ نے نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر کیے گئے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ایک سیاسی جماعت سے متاثر کچھ عہدیداروں کے اقدامات 1987 میں کانگریس اور این سی کی جانب سے کی گئی غلطیوں کی یاد دلاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا : ’’ہم آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انتخابات میں ہیرا پھیری کرنا دھاندلی کے برابر ہے اور 1987 کے تاریک دنوں کی بازگشت ہے، جس سے جمہوریت پر (لوگوں کی) امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ امید ہے کہ آپ اس (جمہوری) عمل کو پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔‘‘

وحید پرہ کے پوسٹ سے قبل پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی جموں و کشمیر انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی پارٹی اور اس کے حامیوں کو الگ تھلگ کرکے اور ہراساں کرکے لوک سبھا انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ محبوبہ نے یہ دعوے پارٹی کے ہیڈکوارٹر، سرینگر، میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ ’’حکام نے پیر کے طے شدہ سرینگر لوگ سبھا انتخابات کے لیے مقررہ وقت سے پہلے ہی پلوامہ ضلع میں دفعہ 144 کے تحت 48 گھنٹے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے کہا: ’’آج شام ساڑھے چھ بجے سے ضلع پلوامہ میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ووٹنگ ختم ہونے تک انتخابی علاقوں میں پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں آج تک کبھی نہیں سنا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ان اقدامات کا مقصد رائے دہندگان کو خوفزدہ کرنا ہے ۔‘‘ محبوبہ مفتی نے حکام پر انتخابی دھوکہ دہی کا ارتکاب کرنے اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کو انتخابات سے قبل حراست میں لینے کا بھی الزام عائد کیا۔‘‘ یاد رہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست، جس میں پلوامہ ضلع بھی شامل ہیں، پر 13مئی کو لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس میں پی ڈی پی کے وحید پرہ، این سی کے آغا روح اللہ اور اپنی پارٹی کے اشرف میر آنے سامنے ہیں جبکہ اس نشست پر سترہ لاکھ سے بھی زائد ووٹرز کل 24امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر بینک کی ملازموں کو کیویٹ جاری کرنا بنا تنازعہ کا باعث

Next Post

پی ڈی پی کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے: وحید پرہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
پی ڈی پی کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے: وحید پرہ

پی ڈی پی کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے: وحید پرہ

جموں کے ریاسی میں ازدواجی تنازعہ پر سسر نے فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

جموں کے ریاسی میں ازدواجی تنازعہ پر سسر نے فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

بانڈی پورہ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

راہول گاندھی آمنے سامنے بحث کے لیے تیار، کہا، ‘وزیراعظم سے بات چیت میں حصہ لینے کی امید

راہول گاندھی آمنے سامنے بحث کے لیے تیار، کہا، 'وزیراعظم سے بات چیت میں حصہ لینے کی امید

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

سوپور آتشزدگی میں مکان جزوی طور پر خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »