امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: فوج نے سرحدی ضلع کپوارہ کے لونہ ہارے پنز گام علاقے میں شبانہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فوج کی چنار کور نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘انٹلی جنس ایجنسیوں کی طرف موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر فوج، بی ایس ایف کشمیر اور جموں وکشمیر پولیس نے کپوارہ کے لونہ ہارے پنزگام علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا’۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 2 پستول، 10 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر جنگی سامان بر آمد کیا گیا۔
قبل ازیں چنار کور نے اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے اسی ضلع کے ٹنگڈار علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران 2 پستول، گولہ بارود اور جنگی سامان بر آمد کیا۔