امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 مئی: وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے نورباغ علاقے سے منگل کی صبح ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے نورباغ سری نگر میں سیمنٹ کدل کے قریب ایک لاش دیکھی جس کے مطابق پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول )