امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 مئی:- جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں منگل کو ایک بزرگ سیاح کی بے ہوش ہونے سے موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک گھریلو سیاح پراجی ساسے ولد جینو ساسے ساکن احمد نگر ساویدی روڈ مہاراشٹرا نے ینیر پہلگام کے ہوٹل میں بے ہوش محسوس کیا۔
اسے علاج کے لیے ایس ڈی ایچ سیر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)