امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 21 مئی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پیر کی شام ایک شخص دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص، جس کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی، پیر کی شام بارہمولہ کے علاقے ککر حمام میں دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ فی الحال دریائے جہلم سے لاش کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں کام پر ہیں۔ (کشمیر اسکرول )