امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 مئی: شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ سوپور میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب آٹھویں جماعت کا ایک طالب علم اذان فیاض ولد فیاض احمد ساکن صدیق کالونی سوپور کوحادثہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اذان ایک موٹر سائیکل پرتھا جب وہ حادثے کا شکار ہوا۔ تاہم، اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے سری نگر کے ایک طبی ادارے میں ریفر کر دیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سڑک حادثہ کا نوٹس لیا ہے۔