• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس ایچ او پر حملہ کے الزام میں جے کے پی سی لیڈر عمران انصاری کے خلاف مقدمہ درج

ایس ایچ او پر حملہ کے الزام میں جے کے پی سی لیڈر عمران انصاری کے خلاف مقدمہ درج

by امت ڈیسک
21/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ : شمالی کشمیر میں لوک سبھا نشست بارہمولہ الیکشن کے دوران پٹن قصبے میں پولنگ اسٹیشن پر ہوئے مبینہ طور حملہ کے نتیجے میں جموں و کشمیر پولیس نے جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (پی سی) لیڈر عمران رضا انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ میں ایک اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ٹراما اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

بلاک میڈیکل آفیسر، پٹن ڈاکٹر طاہا خان نے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ایک پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی حالت میں ٹراما ہسپتال پٹن پہنچائے گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد جی ایم سی بارہمولہ ریفر کر دیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (پی سی) کے رہنما عمران رضا انصاری اپنے حامیوں کے ہمراہ پٹن کے ایک پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور مبینہ طور گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او پٹن نے مداخلت کی تو انصاری اور ان کے کچھ حامیوں نے مبینہ طور پر پولیس افسر پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین نے مزید کہا کہ پولیس افسر کی ناک سے خون بہہ رہا تھا اور اس کی ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

ایس ایچ او پٹن خالد فیاض نے ایک خبر رساں ادارے کہ بتایا کہ وہ KP پائین ہانجیوارا کے ایک پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے اور سب کچھ نارمل تھا تاہم عمران انصاری اور ان کے حامی اچانک پولنگ اسٹیشن پر نمودار ہوئے اور گڑبڑ کرنے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او کے مطابق ’’انہوں نے پولنگ سٹیشن کے دروازے اور کھڑکیوں کو توڑنے کی کوشش کی اور جب ہم نے مداخلت کی تو اس نے (عمران انصاری) اور اس کے حامیوں نے مجھ پر حملہ کیا۔‘‘ جموں کشمیر پولیس نے اس ضمن میں گرفتاریاں بھی کی ہیں اور عمران انصاری اور اس کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوپور میں 8ویں جماعت کا طالبعلم ازجان

Next Post

بھاجپا کا سابق سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
بھاجپا کا سابق سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج

بھاجپا کا سابق سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج

پونچھ میں خاتون نادانستہ طور پر ایل او سی کراس کر گئی، پاک فوج کے حوالے کر دی گئی

پونچھ میں خاتون نادانستہ طور پر ایل او سی کراس کر گئی، پاک فوج کے حوالے کر دی گئی

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

جنوبی کشمیر میں بھی اچھے ووٹر ٹرن آؤٹ کی امید کرتا ہوں:غلام نبی آزاد

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

جموں میں جعلی امریکی ڈالر سمیت پانچ افراد گرفتار

جموں و کشمیر حکومت  نے سرکاری ملازمین کے  مہنگائی بھتہ میں کیا اضافہ

جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں کیا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »