امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 مئی : جموں و کشمیر کی حکومت نے منگل کو ملازمین کو 1 جنوری 2024 سے نظر ثانی شدہ شرحوں پر مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) کی ادائیگی کو منظوری دی۔
ایک حکمنامہ کے مطابق” 12 دسمبر 2023کے گورنمنٹ آرڈر کے تسلسل میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے تحت باقاعدہ تنخواہ کی سطح پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو موجودہ بنیادی تنخواہ کے چھیالیس فیصد سے بنیادی تنخواہ کے نظرثانی شدہ پچاس فیصد تک مہنگائی الاؤنس ادا کیا جائے گا۔“
وہیں یہ نظرثانی شدہ مہنگائی الاونس مئی2024سے شروع ہونے والی ماہانہ تنخواہ میں شامل کیا جائے گا۔
مزید جنوری سے اپریل 2024 کی مدت کے بقایاجات نقد ادا کیے جائے گے۔