امت نیوز ڈیسک //
بڈگام، 22 مئی: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کی صبح ایک سانحہ میں ایک گیزر پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ اس کی بیوی اور دو بیٹے زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ آج صبح منظور احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار کے بڈہ محلہ نارکارہ بڈگام کے رہائشی مکان میں گیزر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی دیواریں اور چھتیں ٹوٹ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ مکان کا مالک اپنے دو بچوں محراب (10 سال) اور علی محمد (7 سالہ) سمیت ملبے تلے دب گیا جس کے نتیجے میں مکان کا مالک جاں بحق اور اس کے دو بیٹے زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں داخل حادثے میں متوفی مکان کے مالک کی اہلیہ زاہدہ کو ایک معمولی سی چوٹ بھی لگی جب کہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ادھر پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ (کشمیر اسکرول)