امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 مئی: سری نگر کے مضافات میں بدھ کی صبح ایک 7 سالہ لڑکا ٹریکٹر کے نیچے آکر ازجان ہو گیا۔ یہ حادثہ پادشاہی باغ کے علاقے میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ بچہ ٹریکٹر کی سواری سے لطف اندوز ہو رہا تھا جب ڈرائیور زرعی زمین جوت رہا تھا۔ بچہ گر کر ٹریکٹر کے نیچے آ گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت احمد ولد محمد ہارون راتھر ساکن پادشاہی باغ سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔