امت نیوز ڈیسک //
پونچھ، 25 مئی: ضلع پونچھ کے پولنگ اسٹیشن شاہ پور میں ہفتہ کو پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے بعد چار افراد زخمی ہوگئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 12:35 بجے کے قریب پولنگ اسٹیشن شاہ پور پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ جھڑپ کے دوران چار افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔
چار زخمیوں میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔