امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 مئی: سری نگر کے صفا کدل علاقے میں اتوار کی سہ پہر ایک 7 سالہ لڑکا پھسل کر دریائے جہلم میں جا گرا۔
مقامی لوگوں نے بچے کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے بچا لیا۔
اس دوران شوکت احمد ڈار نامی شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریا میں چھلانگ لگا کر بچے کو صحیح سلامت نکالا اور بچے کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔