امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 مئی : میونسپل کمیٹی اوڑی کے ایگزیکٹیو آفیسر پیرزادہ شکیل شاہین شاہ کا اتوار کی سہ پہر یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 56 سال کے تھے۔
ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے گنڈ پورہ رامپورہ کے اصل رہائشی شاہ کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ راولپورہ سری نگر میں اپنی موجودہ رہائش گاہ پر تھے۔
زرائع نے بتایا کہ "اس کے بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا،”۔
مرحوم کی نماز جنازہ نماز مغرب کے بعد ادا کی جائے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہ پہلے ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی پانپور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ (جی این ایس)