امت نیوز ڈیسک //
دہلی: حکومت نے اتوار کو آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔
جنرل منوج پانڈے 31 مئی کو سروس سے ریٹائر ہونے والے تھے۔
وزارت دفاع نے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 26 مئی کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کو منظوری دی، ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر (31 مئی) سے زیادہ، یعنی 30 جون تک، آرمی رولز 1954 کے 16 اے (4)،کے تحت۔“
جنرل منوج پانڈے کو دسمبر 1982 میں کور آف انجینئرز (دی بامبے سیپرز) میں کمیشن دیا گیا تھا۔ اپریل 2022 میں 1.2 ملین مضبوط فورس کی باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے وہ آرمی چیف کے نائب کے عہدے پر فائز تھے۔