امت نیوز ڈیسک //
جموں: ایک بنگلہ دیشی شہری جو بظاہر ذہنی طورپر معذور دکھائی دیتا ہے اسے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) پالن والا علاقہ اکھنورسب ڈیویژن کے نزدیک ایک گاؤں میں گرفتارکرلیاگیا۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
گشت کرنے والی فوجی پارٹی نے دیکھا کہ وہ شخص لوئرکوٹ میریاعلاقہ میں ہفتہ کو دیکھاگیا اوراسے فوری طورپرپوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیاگیا۔
اس شخص نے اپنانام تفضل ببلو(36) بنگلہ دیش کے الوپٹی نٹورے علاقہ کا خودکوبتایا۔
اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا تاکہ مزید تحقیقات کی جاسکے۔ ایک بنگلہ دیشی کرنسی نوٹ‘ ایک سکہ‘ تین سم کارڈس ایک اسٹوڈنٹ کارڈ کچھ بلس اور ڈائری اس کے قبضہ سے برآمد کرلی گئی۔