امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ، 27 مئی: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں پیر کی صبح ایک گھر سے 50 سالہ شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔
نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک 50 سالہ مزدور جس کی شناخت عبدالحمید خان ولد گلہ خان ساکن میر مقام آوورہ کے نام سے ہوئی ہے، اپنے گھر میں مردہ پایا گیا جس کے گلے پر گہرے نشانات تھے۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہٹایا اور قانونی طبی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔( کشمیر اسکرول )