امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 02 جون: کلگام کے پاریگام علاقے میں اتوار کو ریچھ کے حملے میں فاریسٹ اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار بشیر احد بھٹ ولد غلام احمد بھٹ ساکن دیوسر پاریگام میں ریچھ نے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹ کو چوٹیں آئیں اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔