• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

گوتم اڈانی ایشیاء کے دولت مند ترین شخص برقرار

by امت ڈیسک
02/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بلوم برگ بلیئنیرس اِنڈیکس کے بموجب ارب پتی گوتم ادانی نے ایشیاء کے رئیس ترین فرد کا دوبارہ اعزاز حاصل کرلیا اور صدرنشین ریلائنس انڈسٹریز مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہفتہ کو 6 بجے شام کے اعداد و شمار کے مطابق ادانی جو ادانی گروپ کے صدرنشین ہیں 111 بلین امریکی ڈالرس کی خالص دولت کے ساتھ انڈیکس پر 11 ویں مقام پر ہیں جبکہ امبانی جن کی دولت 109 بلین ڈالرس ہے ان سے پیچھے ہوگئے ہیں۔

ادانی گروپ کے اسٹاکس میں قابل لحاظ اضافہ ادانی کے امبانی کو اوورٹیک کردینے کی اصل وجہ ہے۔ جیفریس کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن ادانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ گروپ جارحانہ توسیعی منصوبے رکھتا ہے،جس میں آئندہ دہے کے دوران سرمایہ اخراجات میں 90 بلین ڈالرس بھی شامل ہے۔

قبل ازیں اس ہفتہ گوتم ادانی نے ادانی گروپ کے مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی تھی اور بتایا تھا کہ امریکہ کے شارٹ سیلر ہیڈن برگ کے دوہرے حملہ سے سنبھل جانے کے باعث کمپنی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

دانی نے سالانہ رپورٹ میں یہ بتایا کہ گروپ نے گزشتہ سال درپیش تقاضوں کی کس طرح تکمیل کی اور اس بات کو نوٹ کیا کہ ان تقاضوں پر قابو پانے سے ان کے عزم و حوصلہ کو استحکام حاصل ہوا اور ہندوستان کی لچک سے تحریک ملی۔

انہوں نے کہا ”آنے والے دنوں میں غیرمعمولی مواقع حاصل ہوسکتے ہیں اور میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ ادانی گروپ آج جس قدر مضبوط و مستحکم ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا“۔ بلوم برگ بلیئنیرس اِنڈیکس دنیا کے دولت مند افراد کی روزانہ رینکنگ کرتا ہے اور نیویارک میں ہر ٹریڈنگ ڈے کے اختتام پر اسے اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سونمرگ میں تھجواس گلیشیئر کا حصہ گرنے سے مزدور لاپتہ، 2 سیاحوں کو بچا لیا گیا

Next Post

کنگن میں 11 سالہ کمسن ڈوب کر ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کنگن میں 11 سالہ کمسن ڈوب کر ازجان

کنگن میں 11 سالہ کمسن ڈوب کر ازجان

لوک سبھا انتخابات: بارہمولہ میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تین درجے کی سیکیورٹی کا نظم

لوک سبھا انتخابات: بارہمولہ میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تین درجے کی سیکیورٹی کا نظم

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی تہاڑ جیل میں خودسپردگی

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی تہاڑ جیل میں خودسپردگی

شوپیاں جھڑپ :گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

پلوامہ میں ملی ٹینٹوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع

ایگزٹ پولز کی کوئی حقیقت نہیں: کانگریس

ایگزٹ پولز کی کوئی حقیقت نہیں: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »