امت نیوز ڈیسک //
گاندربل: سونہ مرگ کے تھجواس علاقے میں گلیشیر کا ایک حصہ ڈہ جانے سے ایک مقامی مزدور لاپتہ ہو گیا، جبکہ دو سیاحوں کو بچا لیا گیا، حکام نے بتایا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح آج دوپہر تھجواس گلیشیر پر اپنے وقت سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلیشیئر کا ایک حصہ ان پر گرنے سے دو سیاح اور ایک مقامی شخص نیچے گر گئے۔ جو مزدور بتایا جا رہا ہے ۔
اس کے فوراً بعد سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ مقامی ابھی تک لاپتہ ہے۔ اسے تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔