• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پولیس حراست میں نوجوان کی موت، محبوبہ مفتی نے کیا غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

Oplus_131072

پولیس حراست میں نوجوان کی موت، محبوبہ مفتی نے کیا غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

by امت ڈیسک
05/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ایک نوجوان کی حراست میں موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا: ’’منشیات کیس کے الزام میں ایاز احمد نامی ایک پلوامہ کا نوجوان پولیس کی حراست میں مارا گیا ہے جبکہ دوسرا شخص بادامی باغ کے بیس اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے مزید کہا: ’’امتیاز کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران اسے شدید چوٹیں آئیں۔ سچائی کو سامنے لانے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات شروع کی جانی چاہیے۔‘‘ منگل کی شام جموں و کشمیر پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ منشیات کے معاملے میں ایک ملزم کو حراست کے دوران صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد اسے ضلع پلوامہ کے ایک مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گل محمد پالا کے فرزند اور لیڈرمنڈ، برا وندنا نامی گاؤں کے رہائشی امتیاز احمد پالا پر نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعہ 8 ، 22 کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر 42/2024 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے اطلاع دی کہ لیتر پولیس اسٹیشن میں حراست کے دوران اس کی صحت میں شدید پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ پالا کی حالت تیزی سے بگڑ گئی، جس کی وجہ سے اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پلوامہ پولیس نے پال کی موت کے آس پاس کے حالات کی تحقیقات کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے گی۔ تاہم، پال کے اہل خانہ نے پولیس کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسے اغوا کرکے قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے بھی واقعے کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متوفی کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ’’ہم پولیس کے بیان پر یقین نہیں کرتے۔ امتیاز کا جب پیر کے روز اغوا کیا گیا تو وہ صحت مند تھے۔ ہمیں اس سبھی معاملے میں گڑبڑ کا شبہ ہے اور ہم شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ امتیاز کے رشتہ دار نے مزید کہا کہ متوفی پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہے اور اس کے لواحقین میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تجسوی یادو،نتیش ایک ہی پرواز میں دلی روانہ

Next Post

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد آج دہلی میں ملاقاتوں کا دور، این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے اجلاس طلب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد آج دہلی میں ملاقاتوں کا دور، این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے اجلاس طلب

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد آج دہلی میں ملاقاتوں کا دور، این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے اجلاس طلب

سی ڈی ہاسپٹل ڈلگیٹ، ایف اینڈ ای ایس میں آگ بھڑک اٹھی

سی ڈی ہاسپٹل ڈلگیٹ، ایف اینڈ ای ایس میں آگ بھڑک اٹھی

سرکار پر تذبذب کے درمیان وزیراعظم مودی نے دیا استعفی

سرکار پر تذبذب کے درمیان وزیراعظم مودی نے دیا استعفی

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

مینڈھر پونچھ میں حادثے میں خاتون کی موت، 2 دیگر زخمی

ممبئی کی آمنہ عارف کڈی والا نے نیٹ میں مکمل 720 نمبرات حاصل کیے

ممبئی کی آمنہ عارف کڈی والا نے نیٹ میں مکمل 720 نمبرات حاصل کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »