امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 جون: سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے میں سینے کے امراض کے اسپتال میں بدھ کی صبح آگ لگ گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرورکو بتایا کہ ڈل گیٹ میں سینے کے امراض کے ہسپتال کے انتظامی بلاک میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا، "فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ایک ٹیم آگ پر قابو پا رہی ہے۔” مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔( کے این او)










