امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 جون: وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے گھاٹ نمبر 1 علاقے کے قریب ڈل جھیل سے جمعرات کی صبح ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ڈل جھیل گھاٹ نمبر 1 میں کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو بلایا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔










