امت نیوز ڈیسک /
سری نگر، 06 جون: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جمعرات کو ایک سیاح پھسل کر دریائے سندھ میں جا گرا۔
حکام نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سیاح تصویریں کھینچتے ہوئے پھسل کر دریا میں جا گرا۔
اہلکار نے بتایا کہ "ایک سیاح گاندربل میں کلاں کے قریب نالہ سندھ کے کنارے پر فوٹوگرافی کرتے ہوئے نالے میں پھسل گیا اور بہتے پانی میں پھنس گیا”۔
عہدیدار نے تاہم کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ (کشمیر اسکرول )