• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

حریت کانفرنس نے ریاسی حملہ کی شدید مذمت کی

by امت ڈیسک
10/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:کُل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) نے صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں پیش آئے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کا انسانیت سوز معاملہ انتہائی تشویش کن ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔‘‘ علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’حریت کانفرنس، انسانیت کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ کیونکہ اس طرح کی کارروائیوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کا زیاں نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ یہ ایک انتہائی پریشان کن معاملہ ہے۔‘‘حریت کانفرنس نے بس حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ قبل ازیں متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں نے یاتریوں پر حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی تلقین کی ہے۔

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے آج اسپتال کا دورہ کرکے زخمی ہوئے یاتریوں کی عیادت کی۔ بعد ازاں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف جلد ہی سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔

واضح رہے جموں کشمیر کے ضلع ریاسی میں اتوار کی شام عسکریت پسندوں نے یاتریوں سے بھری بس پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اتر پردیش اور دہلی کے شردھالوں سے بھری بس حملے کے بعد گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے جبک تین درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ معلومات کے مطابق بس شردھالوں کو لے کر شیو کھوری مندر سے واپس آرہی تھی اور پونے علاقے کے ٹیریاتھ گاؤں میں حملے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلی مرتبہ مرکزی کابینہ میں ایک بھی مسلم نمائندہ شامل نہیں

Next Post

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس مشاورت کا غیر معمولی اجلاس منعقد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس مشاورت کا غیر معمولی اجلاس منعقد

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس مشاورت کا غیر معمولی اجلاس منعقد

وزراء کو قلمدان سونپے گئے، امیت شاہ پھر سے وزیر داخلہ برقرار

وزراء کو قلمدان سونپے گئے، امیت شاہ پھر سے وزیر داخلہ برقرار

راجوری پولیس نے چار جنگجو معاونین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا

پولیس اہلکار کی ہلاکت کے الزام میں چار افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

پلوامہ: عسکریت پسندوں کے معاونین سے آئی ای ڈی، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

پلوامہ: عسکریت پسندوں کے معاونین سے آئی ای ڈی، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

تمام خواتین ‘شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کو محفوظ اسقاط حمل کا حق ہے :سپریم کورٹ

نیٹ کے نتائج پر سپریم کورٹ کا این ٹی اے کو نوٹس، امتحان اور کاؤنسلنگ پر روک سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »