امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 19 جون : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ہدی پورہ سوپور علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک تصادم میں ایک سرکردہ کمانڈر سمیت دو دو مارے گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ اعلیٰ کمانڈر عثمان سمیت دو جنگجو مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مقتول کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں غیر ملکی تھے۔ قبل ازیں عہدیداروں نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی تھی اور جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاش میں تیزی لائی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کشمیر اسکرول کو عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور شناخت کے بارے میں تصدیق کی ہے۔(کشمیر اسکرول )