• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہادی پورہ رفیع آباد میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو پاکستانی ملی ٹینٹ مارے گئے: فوجی کمانڈر

ہادی پورہ رفیع آباد میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو پاکستانی ملی ٹینٹ مارے گئے: فوجی کمانڈر

by امت ڈیسک
20/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:فوج کے 7سیکٹر کمانڈر دیپک موہن نے جمعرات کے روز کہاکہ ہادی پورہ رفیع آباد میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو پاکستانی ملی ٹینٹ مارے گئے۔
انہوں نے کہاکہ مہلوکین کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کے ہمراہ ڈی آئی جی شمالی کشمیر وویک گھپتا بھی موجود تھے۔
فوجی کمانڈر دیپک موہن نے کہاکہ پچھلے کئی دنوں سے ہادی پورہ رفیع آباد میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہو رہی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ 19جون کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طورپر ہادی پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے سے قبل مکینوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا۔
انہوں نے کہاکہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
دیپک موہن نے بتایا کہ تصادم کی جگہ دو ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی بعد ازاں شناخت عثمان اور عمر ساکنان پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عثمان نامی مہلوک دہشت گرد کمانڈر سال 2020سے کشمیر میں سرگرم تھا۔
فوجی کمانڈر کے مطابق تصادم کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا : ’پاکستانی دہشت گردوں کی ہلاکت سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ دونوں انتہائی مطلوب تھے۔ ‘
سیکٹر کمانڈر نے مزید کہاکہ عوام الناس سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میاں بیوی سمیت 9 کشمیری حجاج کا انتقال

Next Post

بانڈی پورہ میں ٹریکٹر الٹ جانے سے ڈرائیور کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

بانڈی پورہ میں ٹریکٹر الٹ جانے سے ڈرائیور کی موت

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر سری نگر کی زیبائش و آرائش

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر سری نگر کی زیبائش و آرائش

وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے کے لیے سرینگر وارد

وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے کے لیے سرینگر وارد

یوگا ڈے میں شرکت کےلیے کسی کو مجبور نہیں کیا گیا :ڈائریکٹر کالجز

یوگا ڈے میں شرکت کےلیے کسی کو مجبور نہیں کیا گیا :ڈائریکٹر کالجز

اروند کجریوال نے سپریم کورٹ سے  اپنی درخواست واپس لے لی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں ضمانت مل گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »