• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کاٹجو کا ججس کے نام کھلا خط: سنجیو بھٹ، عمر خالد اور جھوٹے مقدمات میں قید مسلمانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

کاٹجو کا ججس کے نام کھلا خط: سنجیو بھٹ، عمر خالد اور جھوٹے مقدمات میں قید مسلمانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
23/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد: سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے سپریم کورٹ کے ججوں کو کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے سابق آئی پی ایس سنجیو بھٹ، عمر خالد، بھیما کوریگاؤں واقعہ کے ملزم انسانی حقوق کے کارکنوں کے علاوہ دیگر بے قصور مسلمانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس کاٹجو نے خط میں لکھا ہے کہ میں احترام کے ساتھ آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ عدالت جیل میں کچھ لوگوں کے مقدمات پر نظر ثانی کرے۔ ان کے بارے میں میرا ماننا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور مودی حکومت کے سیاسی انتقام کی وجہ سے انہیں غلط طریقے سے قید میں رکھا گیا ہے۔

کاٹجو نے لکھاکہ سنجیو بھٹ ایک سینئر آئی پی ایس پولیس افسر تھے۔ گجرات حکومت نے انہیں 1996 کے ایک پرانے کیس میں جھوٹے الزامات میں گرفتار کر کے سزا سنائی۔ وہ 2018 سے جیل میں ہے۔ کاٹجو نے لکھا کہ عمر خالد نے جے این یو سے پی ایچ ڈی کیا ہے۔ وہ ایک سماجی کارکن تھے۔ انہیں یو اے پی اے اور آئی پی سی کی کئی دیگر دفعات کے تحت بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ میرے خیال میں یہ سب سراسر من گھڑت اور جعلی الزامات ہیں۔ وہ 2020 سے جیل میں ہے۔ ان کا اصل جرم مسلمان ہونا ہے۔

سابق جسٹس نے خط میں لکھا کہ بھیما کوریگاؤں کے ان ملزمان کے خلاف تمام الزامات فرضی معلوم ہوتے ہیں۔ ان کو مسترد کر دینا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ مودی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ جمہوریت میں حکومت پر تنقید کرنا عوام کا حق ہے۔

کاٹجو نے مزید لکھا، پروفیسر سائی بابا کے معاملے پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔ ان کے خلاف تمام الزامات کو ختم کیا جائے۔ کیونکہ وہ بالکل بے گناہ دکھائی دیتے ہیں اور پولیس نے ان کے خلاف جو ثبوت بنائے ہیں وہ بھی غلط ہیں۔ سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے خط کے مطابق، بڑی تعداد میں بے قصور مسلمان دہشت گردی، غداری، یو اے پی اے وغیرہ کے جھوٹے الزامات میں طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں، جس سے مودی نفرت کرتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ-راجوری سیکٹرز میں 40 کے قریب غیر ملکی ملی ٹینٹ سرگرم : رپورٹ

Next Post

کپوارہ جیل دھماکہ: سوپور کا زخمی قیدی چل بسا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
کپوارہ جیل دھماکہ: سوپور کا  زخمی قیدی چل بسا

کپوارہ جیل دھماکہ: سوپور کا زخمی قیدی چل بسا

پاکستانی وفد انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت چلنے والے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس کا جائزہ لینے جموں پہنچا

پاکستانی وفد انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت چلنے والے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس کا جائزہ لینے جموں پہنچا

سرینگر کو ’ورلڈ کرافٹ سٹی‘ کا اعزاز دیا گیا

سرینگر کو ’ورلڈ کرافٹ سٹی‘ کا اعزاز دیا گیا

28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

اروند کیجریوال کو کورٹ سے نہیں ملی راحت

عمر عبداللہ نے انجینیر رشید کی رہائی کا کیا مطالبہ

عمر عبداللہ نے انجینیر رشید کی رہائی کا کیا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »