امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 جون : کپوارہ سب جیل میں گیس سلنڈر دھماکے کے دوران زخمی ہونے والا سوپور کا ایک قیدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک اعلیٰ اہلکار نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ 19 جون کو کپواڑہ جیل میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو قیدی زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان میں سے ایک پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس کی شناخت شاہنواز احمد شاہ ولد سجا احمد ساکنہ ڈانگر پورہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے ۔ دھماکہ کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کا بتایا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔










