امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت پانچ فوجیوں کی آج صبح اس وقت موت واقع ہو گئی جب ان کا T-72 ٹینک لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) کے قریب مندر موڑ میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق، ٹینک حادثہ کا واقعہ صبح 3 بجے کے قریب مشق کے دوران پیش آیا۔ مشق میں دریا پار کرنے کی پریکٹس بھی شامل تھی اور دریا پار کرنے کے دوران پانی کی سطح میں اچانک اضافہ شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آگیا۔ یہ حادثہ لداخ کے دولت بیگ اولڈ علاقے میں پیش آیا۔
فوجی بیان کے مطابق ٹینک تانگسٹے علاقے کی طرف جا رہا تھا جب یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں فوت ہوئے پانچوں فوجوں کی لاشیں بازیاب کر لی گئی ہیں۔









