امت نیوز ڈیسک //
08 جولائی:- کٹھوعہ حملے میں زخمی ایک اور فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔
حکام نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے مچھیڑی علاقے کے قریب فوج کی ایک گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا جس سے کم از کم آٹھ فوجی زخمی ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سبھی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ چار دیگر کا علاج اودھم پور بیس اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادھم پور کے بیس اسپتال میں چار زخمیوں میں سے ایک اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس سے تعداد 05 ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔