• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرگل میں حادثاتی دھماکے میں کشمیری فوجی سمیت دو اہلکار ہلاک

کرگل میں حادثاتی دھماکے میں کشمیری فوجی سمیت دو اہلکار ہلاک

by امت ڈیسک
12/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: بھارتی فوج نے بتایا کہ جمعرات کو یونین ٹیریٹری لداخ میں فوجی ساز و سامان کی مرمت کے دوران دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سنکرا راؤ گوٹاپو اور حولدار شاہنواز احمد بٹ شامل ہیں۔ شاہنواز احمد بٹ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دیوسر علاقے کا رہائشی ہے۔ فوج کی فائر اینڈ فیوری کور نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اس کی اطلاع دی۔

فائر اینڈ فیوری کور کے مطابق جمعرات یعنی 11 جولائی 2024 کو تقریبا رات دس بجے فوجی ساز و سامان کی مرمت کے دوران سی ایف این سنکرا راؤ گوٹاپو کو حادثاتی طور دھماکہ خیز جز پھٹنے کی وجہ سے مہلک چوٹیں آئیں۔ جبکہ اس حادثہ میں شاہنواز احمد بٹ کو بھی شدید چوٹیں آئیں اور اسے مزید علاج کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے لیہہ منتقل کیا گیا تاہم طبی عملے کی کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔شاہنواز ضلع کولگام کے ساہو، دیوسر علاقے کا رہائشی ہے۔

فوج نے لداخ میں تعینات ان بہادر سپاہیوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فوج کے ترجمان نے مزید کہا: ’’جی او سی فائر اینڈ فیوری کور اور آل رینک 11 جولائی 24 کو لداخ میں ڈیوٹی کے دوران سب سے بڑی (جانی) قربانی دینے والے بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ‘‘

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر ماہ میں یو ٹی لداخ میں برفانی تودے کے نیچے دب کر تین فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی تاہم ان فوجیوں کی لاشیں چند روز قبل ہی قریب نو ماہ بعد بازیاب کر لی گئی تھی۔ وہیں دوسری جانب صوبہ جموں کے کٹوعہ ضلع میں بھی فوج کو بھی اس وقت بھاری جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا جب عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ حالانکہ فوج اور پولیس نے حملے کے فوراً بعد برے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے تاہم عسکریت پسندوں کو پکڑنے میں ابھی تک کوئی بھی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے۔ پولیس نے پوچھ تاچھ کے لیے پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امرناتھ یاترا، 4434 یاتریوں پر مشتمل 15واں دستہ جموں سے روانہ

Next Post

کالجوں کے لیے 10 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
کالجوں کے لیے 10 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان

کالجوں کے لیے 10 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان

وادی کشمیر کے زائرین کا پہلا قافلہ دو سال بعد عمرہ کیلئے روانہ

حج 2024: آخری پرواز 317 عازمین کو لے کر سرینگر ائرپورٹ پر لینڈ کر گئی

پیپلز کانفرنس کو جھٹکا ،خورشید عالم نے پارٹی کو کہا الوداع

پیپلز کانفرنس کو جھٹکا ،خورشید عالم نے پارٹی کو کہا الوداع

بارہمولہ میں انسانی اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش، 4 نابالغ لڑکیاں باز یاب، دو ملزم گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں انسانی اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش، 4 نابالغ لڑکیاں باز یاب، دو ملزم گرفتار: پولیس

اکھنور اور کانا چیک میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

اکھنور اور کانا چیک میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »