امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے مسلسل دوسرے 8 محرم کو شیعہ برادری کو گروبازار سے ڈلگیٹ تک ماتمی جلوس باضابطہ طور پر نکالنے کی مشروط اجازت دینے کے بعد آج صبح شیعہ آبادی کی طرف سے جلوس نکالا گیا۔
یہ جلوس سرینگر کے گرو بازار سے ڈلگیٹ تک صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک نکالا گیا۔جس میں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ جلوس میں نوجوانوں سے لے کر بزرگ‘ امام حسین علیہ السلام کی یاد میں سینہ کوبی کرتے نظر آئے۔جلوس کےلیے انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات کیے تھے۔جلوس میں صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری اور آئی جی پی کشمیر وی کے بردی بھی شریک ہوئے۔
کشمیر کے مختلف حصوں سے ہزاروں عزادار سرینگر کی سڑکوں پر پرامن طریقے سے پیدل چلتے ہوئے، سینہ کوبی کرتے اور پرچموں کے ساتھ نواسئے رسول صلعم کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔