امت نیوز ڈیسک //
جموں، 15 جولائی: پولیس کو پیر کو جموں ضلع کے جانی پور علاقے میں ایک زنگ آلود پرانا گرینیڈ ملا ہے۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ آج صبح جانی پور میں ہائی کورٹ کے پارکنگ ایریا میں ایک زنگ آلود گرینیڈ پڑا ہوا ملا۔ جلد ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زنگ آلود ہینڈ گرنیڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔(جی این ایس )










