• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلمرگ میں بغیر اجازت خیمہ زنی پر پابندی عائد

گلمرگ میں بغیر اجازت خیمہ زنی پر پابندی عائد

by امت ڈیسک
18/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ : وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکی ریزاٹ گلمرگ میں ’’ماحولیاتی خدشات‘‘ اور ’’غیر قانونی سرگرمیوں‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے جمعرات کو گلمرگ میں بغیر اجازت خیمے نصب کرنے کی اجازت پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، وسیم راجہ، نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سیاحوں، سیلانیوں سے گلمرگ میں خمہ زنی سے قبل محکمہ سے باضابطہ اجازت نامہ حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’گلمرگ کے ایکو فریجائل زون (Eco Fragile Zone) کی حفاظت اور دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے طور پر اس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے خیموں کی تنصیب کے لیے جی ڈی اے سے پیشگی اجازت درکار ہوگی۔‘‘ واضح رہے کہ یہ حکمنامہ بغیر اجازت کے نصب کیے جانے والے خیموں کی بڑھتی تعداد کے پس منظر میں جاری کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بڑھتے ہوئے خیموں کی وجہ سے گلمرگ میں کوڑا کرکٹ، سر سبز ڈھلانوں پر غیر قانونی پارکنگ، سبزہ زاروں میں آگ لگانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

گلمرگ میں خیمے نصب کرنے کے لئے جی ڈی اے نے خواہشمند افراد، سیاحوں کو ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے اجازت حاصل کرنے کی سہولت رکھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں بڑھتی ہوئی سیاحی سرگرمیوں کو جہاں معاشی طور پر کافی مثبت سمجھا جا رہا ہے وہیں ماہرین بڑھتی ہوئی سیاحت کو ماحولیات کے لیے منفی قرار دے رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جسٹس این کوٹیشور سنگھ، جسٹس آر مہادیون نے سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر حلف لیا

Next Post

جموں ملی ٹینٹ حملے: وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں اعلی سطحی میٹنگ منعقد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جموں ملی ٹینٹ حملے: وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں اعلی سطحی میٹنگ منعقد

جموں ملی ٹینٹ حملے: وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں اعلی سطحی میٹنگ منعقد

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

سری نگر پولیس نے حساس پوسٹ کا نوٹس لیا،ملزم گرفتار

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

جموں سے 4821 یاتریوں کا قافلہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ

گاندربل روڈ حادثہ میں خاتون کی موت، بیٹا زخمی

گاندربل روڈ حادثہ میں خاتون کی موت، بیٹا زخمی

کلگام: آتشزدگی سے تین رہائشی مکانات خاکستر

کلگام: آتشزدگی سے تین رہائشی مکانات خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »